سیالکوٹ:یوم عاشور پرروائتی جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی

سیالکوٹ (خلیل احمد فاروقی،بیورورچیف جھنگ تیز )ضلع سیالکوٹ میں یوم عاشور پرقدیمی و روائتی تعزیہ ، ذوالجناح اور علم کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں سب کنٹرول روم قائم کردیئے ہیں جبکہ ڈی سی کمیٹی روم میں ضلعی کنٹرول 24گھنٹے فنکشنل رہے گا اور آئی پی کیمروں سے کنٹرول روم میں جلوسوں کے لائیو ویو کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اس سلسلہ میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں اور ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کی یہ بنیادی ذمہ داری ہوگی کہ وہ جلوس کے راستوں کو ہر گز کے تجاوزات کو ختم کرنے اور صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اصغر علی جوئیہ نے یوم عاشور کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل منور حسین لنگڑیال ، اے سی سیالکوٹ احمد سعید منج، اے سی ڈسکہ راؤ سہیل ، اے سی پسرور خالد ، اے سی سمبڑیال عزوبہ عظیم کے علاوہ ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں کے چیف آفیسرز بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی ریونیو اصغر علی جوئیہ نے کہاکہ محرم پلان کے مطابق تمام افسران اور اہلکار اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں