سیالکوٹ (خلیل احمد فاروقی،بیوروچیف جھنگ تیز )کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن اسد اللہ فیض اور ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کا سیالکوٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیااور یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا معائنہ کیا۔ ڈی سی سیالکوٹ محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کو محرم پلان 2018ء4 اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر گوجرانوالہ اسد اللہ فیض نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ آ ر پی او گوجرانوالہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف نے ضلعی پولیس کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کے روٹس کی کلیئرنس کروائیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے روٹس کی مکمل سویپنگ کی جائے کی جائے۔ ڈی سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے کٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے 180سے زائد کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کو آئی پی لنک سے تحصیلوں میں قائم سب کنٹرول روم اورضلعی کنٹرول روم سے لنک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے سیکیورٹی کیلئے پولیس کے جوانوں کے علاوہ 250تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں اور سول ڈیفنس کے عملہ بھی ڈیوٹی انجام دیگا۔ انہوں نے کہاکہ رات کے جلوسوں کیلئے اسٹریٹس لائٹس کے ساتھ بیک اپ جنریٹر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں پْرامن طریقے سے عشرہ محرم جاری ہے۔ قبل ازیں کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن اسد اللہ فیض اور آر پی او گوجرانوالہ شاہد حنیف نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
Home
تازہ ترین
سیالکوٹ
قومی
ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ کا یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا معائنہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں