جھنگ:10 محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

جھنگ( رائے منظوراحمدعابد،جھنگ تیز نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے ضلع میں امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لئے 10 محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس ہائے پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ڈی پی او صاحب جھنگ نے کہا کہ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہذا عوام کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے اور کسی قسم کی غلط افواہ پر کان دھرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔ پولیس کے ساتھ بطور سکیورٹی ایسے افراد شامل ہوں جو باہرسے آنے والے اشخاص کی شناخت کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے سلسلہ دفعہ 144ض ف نافذ کردی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں