ایم ایم اے,پی پی پی اور ن لیگ کا انتخابی نتائج قبول کرنے سے انکار

بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن پر نتائج روکنے کا الزام
پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن پر نتائج نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آدھی رات گزر چکی اب تک سرکاری نتائج نہیں دیے گئے، جہاں جہاں میں نے خود انتخاب لڑا وہاں کے نتائج بھی مجھے نہیں دیے گئے، ملک بھر سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا، نتائج روکنا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالنا ناقابل معافی اور اشتعال انگیزی ہے،
0
1
SHARE
ایم ایم اے کا انتخابی نتائج قبول کرنے سے انکار
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ نتائج قبول نہیں کریں گے، معاملے پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
1
2
SHARE
شہباز شریف نے الیکشن کے نتائج مسترد کردیے
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات 2018 کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کردیا
3
7
SHARE
جماعت اسلامی کو بھی الیکشن کی شفافیت پر خدشات
متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اور جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پورے شہر سے شکایات آرہی ہیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 45 نہیں دیا جارہا۔ خواتین پولنگ ایجنٹس کو بھی باہر آنے نہیں دیا جا رہا، الیکشن کمیشن معاملے کو فوری طور پر حل کرے، ورنہ پورے الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز میں جانے کی اجازت دی جائے، میڈیا کو روک کر الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنایا جارہا ہے۔
1
3
SHARE
شاہ محمود قریشی جیت گئے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 ملتان سے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کامیاب ہوگئے ہیں۔ 
6
2
SHARE
الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا، پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں رضا ربانی، شیری رحمان، تاج حیدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، ڈھائی سو سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں، ایک تنظیم کے علاوہ تمام جماعتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، پورا الیکشن غیر قانونی قرار دیا جاسکتا ہے
0
4
SHARE
حامدالرحمن
الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری بابر یعقوب نے دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 فراہم کر رہے ہیں، اس نازک موقع پر بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے
5
0
SHARE
ساہیوال میں تحریک انصاف نے ن لیگ کو شکست دے دی
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 ساہیوال 6 سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال 44 ہزار 221 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد حنیف 33 ہزار 497 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
14
5
SHARE
مسلم لیگ (ن) کا الیکشن نتائج پر تحفظات کا اظہار
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے اور انہیں فارم 45 بھی نہیں دیا جارہا، الیکشن کا رزلٹ روکا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا کہ بند کمروں میں کیا ہورہا ہے۔
6
17
SHARE
حامدالرحمن
ایم کیو ایم کا دھاندلی کا الزام
ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کو تبدیل کیا جارہا ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے، صوبائی اور قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں کے نتائج پر تحفظات ہیں۔
3
15
SHARE
تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر
عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 85 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) 50 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 32 نشستوں پر برتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدواروں کو 20 نشستیں حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ 100 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں ہیں اس لیے ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
8
5
SHARE
احسن اقبال کو برتری
این اے 78 ناروال میں احسن اقبال 20 ہزار کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق 9 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
13
12
SHARE
چوہدری نثار کو جھٹکا
این اے 63 راول پنڈی میں چوہدری نثار 17 سو ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور خان ساڑھے تین ہزار ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
11
10
SHARE
لاہور میں عمران خان آگے، سعد رفیق پیچھے
این اے 131 لاہور میں عمران خان 12 ہزار ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور خواجہ سعد رفیق 11 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
46
21
SHARE
حامدالرحمن
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے شروع
ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر مختلف وجوہات کی بناء پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
13
3
SHARE
بلاول بھٹو زرداری پہلے نمبر پر
این اے 200 لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری پہلے نمبر پر ہیں۔
14
22
SHARE
شہباز شریف آگے
این اے 132 میں شہباز شریف پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد منشا دوسرے نمبر پر ہیں۔
24
30
SHARE
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواستیں مسترد کردیں
26
18
SHARE
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں