سیالکوٹ (بیورورپورٹ )سابق جنرل سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جنہوں نے اپنی جان کے نذرانے پیش کر کے اسلام کو زندہ رکھا۔ واقعہ کربلا دین اسلام کی بقاء کا نام ہے امام حسینؓ اور ان کے 72ساتھیوں نے کر بلا کے میدان میں صبر ،استقامت کا جو بہترین نمونہ پیش کیا ہے امت مسلمہ کے لیے بہترین سبق ہے واقع کربلا ہمیں ہر دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں رضائے الہی حاصل کر نے کا درس دیتا ہے امام حسینؓ نے صر ف رضائے الٰہی حاصل کر نے کے لیے اپناگھر انہ اللہ کی راہ میں قربا ن کر کے امت کو درس دیا کہ اگر اللہ کی رضا حاصل کر نے کے لیے اپنا سب کچھ بھی قر بان پڑے تو مسلمان کو کبھی دریغ نہیں کر نا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 9 محرم الحرام کو لنگر حسینی تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر اپنا مثبت کردار اداکریں۔ امن،محبت ،اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر جہانگیر قادری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے حق و سچ کے پرچم کی سربلندی کیلئے باطل قوت کے سامنے جھکنے کی بجائے گردن کٹوا کر اپنے خون کی آبیاری سے اسلام اورمسلمانوں کیلئے راہ حق کردی عاشورہ محرم ہمیں اخوت ویگانگت ‘ رواداری اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے کٹ مرنے کا درس دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کو سنی تحریک کے ضلعی آفس یوم شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل رابطہ کمیٹی کے ممبران ملک عامر اقبال قادری، حافظ غلام عباس، بابا قدیر قادری ،حافظ شبیر و دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا ،پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور امن و امان سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن ناگزیر ہے جس کیلئے ہماری سیاسی و عسکری قیادت کو مربوط اقدامات اٹھانے ہونگے۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) سید الشہداء حضرت امام حسینؓ کی شہادت اسلام کے ماتھے کا خوبصورت جھومر ہے واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا جس میں فتح حق کی ہوئی نواسہ رسولؐ حضرت اماحسینؓ اسلام کی بقاء کی خاطر قربان ہوکر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید ہوگئے جبکہ یزید پلیت نشان عبرت بن گیا۔کربلا ایک چراغ کی مانند ہے جس کو حضرت امام حسینؓ نے اپنے خون سے روشن کیا،نواسہ رسولؐ شہید کربلا حضرت امام حسینؓ کی قربانی سے ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے ۔شہداء کربلا اور اصحاب رسولؐ نے شہادت کی جومثالیں پیش کیں ان کو رہتی دنیا تک کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی پیر حافظ محمد نقیب الرحمن اور صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمن نے گزشتہ روز سالانہ چار روزہ عرس مبارک حضرت سید امام علی الحق شہید ؒ المعروف امام صاحب کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق احمد ،زونل ایڈمنسٹریٹرمحکمہ اوقاف گوجرانوالہ شاہد حمید ورک ،ڈسٹرکٹ منیجر اوقات رشید احمد گجر،مرکزی رہنماء تحریک انصاف محمد عمر ڈار ،زونل خطیب اوقاف محمد زبیر ،ضلعی چیئرمین مشائخ وعلماء کونسل لیگل ونگ چوہدری فرحت عباس ایڈووکیٹ و عقیدت مندان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یزید کے ماتھے پر نواسہ رسولؐ ،جگر گوشہ بتول حضرت امام حسینؓ کے قتل کاایسا سیاہ داغ ہے جس پر ہر زمانے کے لوگ ملامت کرتے آئے ہیں اور قیامت تک کرتے رہیں گے ۔سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد جموں کشمیر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی فتح کا جھنڈا قیامت تک لہراتا رہے گا اور یزید پلیت کا نام اس کی موت کے ساتھ ہی دفن ہوگیا جبکہ حضرت امام حسینؓ کا نام نامی آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور آپؓ لوگوں کی عقیدت و محبت کے محور و مرکز ہیں۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہر مذہب ،ہرعقیدہ اور ہرفرقے کی زنجیروں سے آزاد ہوکر حق پر مرمٹنے اور امن کا درس دیتی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسفہ کربلا کو سمجھا جائے اور حسینی کردار کو اپناتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے ۔تقریب سے قاری حبیب اللہ چشتی ،افتخار احمد رضوی ،حافظ محمد نورسلطان صدیقی ،ڈاکٹر ناصر قادری،فرخ اسلم قادری ،حافظ احمد حسن نقیبی و دیگر نے خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) سود کے کاروبار کا طعنہ دینے پر تین افراد نے پستول کے بٹ اور رتشدد کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بھڑتھ میں سود کا کاروبار کرنے کا طعنہ دینے پر ایک ہی علاقہ کے رہائشی فرحان، مشتاق اور حسیب نے پستول کے بٹ اور ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے صفدر خان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ صفدر خان کباڑخانے کا کام کرتا ہے اور ملزمان نے اسے دوکان پر بلایا اور سود کے کاروبار کے طعنہ کے شبہ میں اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) کام ٹھیک نہ کرنے کی شکایت پر مستری نے ساتھی کے ساتھ ملکر باپ بیٹے کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت میں گڑھا میں سجاد اپنے گھر کام کرواہا تھا کہ اسکے بیٹے 11سالہ سمیر نے مستری فریاد کو کہا کہ وہ کام ٹھیک نہیں کررہا جس پر مستری نے سمیر کی پٹائی کردی ۔ اس حوالے سے سمیر نے اپنے والد سجاد کو بتایا اور جب سجاد نے مستری سے اس بابت پوچھا تو مستری فریاد نے اپنے ساتھی عزیز کے ساتھ ملکر سجادکو تیسی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے2افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ رنگ کھوکھراں میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو شہباز کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص شفیق اور تھانہ سبز پیر کے علاقہ پپین میں ایس ڈی او گیپکو فہد کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص واصف علی کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) شادی شدہ لڑکی کو ملزمان نے اغوا کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ سدھا میں پولیس نے ستار احمد کی رپورٹ پر اسکی شادی شدہ بیٹی رضیہ بی بی کو حرام کاری کی غرض سے اغوا کرنے کے الزام میں عمران، شان وغیرہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم تاحال نہ تو کوئی گرفتار ی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی تاحال لڑکی کو بازیاب کروایا جاسکا۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) اسلحہ کے زور پر بھائی بہن سے نقدی چھیننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کیمطابق تھانہ بیگوالہ کے علاقہ ٹھٹی لاکھی میں پولیس نے امین کی رپورٹ پر اسکی ہمشیرہ مریم اور بھائی نعمان سے اسلحہ کے زور پر5ہزار روپے کی نقدی چھیننے والے شیراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
فالو اپ
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) قتل ہونے والے کم سن اور خودکشی کرنے والے قاتل کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ پولیس نے خودکشی کرنے والے قاتل اسکے بھائی اور والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کیمطابق تھانہ بڈیانہ کے علاقہ میں 23سالہ انیم نے فائرنگ کرکے13سالہ کم سن عبدالرحمن کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی تھی ۔ دونوں نوجوانوں کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبر ستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ پولیس نے عبدالرحمن کے والد سلامت کی رپورٹ پر قاتل انیم اسکے بھائی محسن اور والدہ رسول بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ نورہ آباد میں شہری سید عطرت رضا پیدا جارہا تھا کہ 2مسلح ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے6300روپے کی نقدی ،2موبائل اور ضروری کاغذات چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) رشوت ستانی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ رحمان پورہ کے رہائشی شیراز بٹ کی رپورٹ پر10ہزار روپے وصول کرکے اسے چھوڑنے کے الزام میں پولیس اہلکاروں حاجی اصغر اور ضیغم عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ایف آئی آر کیمطابق شیراز بٹ کو دونوں پولیس اہلکاروں نے پکڑ کر اسکے بھائی کی فوٹو مانگی اور نہ دینے پر اسے تھانہ ساتھ لے گئے اور بعدازاں میاں ندیم کونسلر اور محمد ادریس تھانہ آئے تو اہلکاروں نے10ہزار روپے کی رقم لیکر اسے چھوڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ پولیس نے محمد شفیق کو2لاکھ87ہزار روپے کا بوگس چیک دینے والے شخص خالد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کنگرہ سے پولیس نے دوران گشت طارق سے2بوتل شراب، تھانہ ستراہ کے علاقہ سے عنصر سے ایک پستول اور تین گولیاں ،تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے مظہر حسین سے220گرام چرس اور تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ کنڈن سیان سے نوید سے ایک کلو220گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں