جھنگ پولیس کا محرم الحرام 2018کے حوالے سے سکیورٹی پلان
ضلع بھر میں 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان اور ولنٹےئر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
جھنگ (چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ کی خصوصی ہدایت پر ضلع پولیس نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لئے تمام جلوس و مجالس ہائے پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلیں جھنگ،شورکوٹ ،احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری کے شہری و دیہی علاقوں میں علم، ذوالجناح اور تعزیہ کے 464ماتمی جلوس برآمد ہونگے جن میں لائسنسی اور روایتی جلوس بھی شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ضلع میں 74ماتمی جلوسوں کوA) (کیٹگری، 99 کوکیٹگری (B)اور 291 کو کیٹگری (C) میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 1624مجالس عزامنعقد ہونگی ان مجالس میں 198کو (A)،537 (B)اور 889 کو (C ) کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ مجالس اور جلوس ہائے پر3 ہزار سے زائدپولیس افسران و ملازمان اورولنٹیر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ جلوسوں کے روٹس پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کے علاوہ داخلی راستوں کو خاردار تار سے بند کرکے باہر سے آنے والے شرکاء جلوس و مجالس کی شناخت اور تلاشی کو یقینی بنانے کے بعد انہیں داخل ہونے دیا جائیگا۔مجالس و جلوس ہائے پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ مقامی تنظیموں کے رضا کاران اور سکاؤٹس اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر ایک ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے محرم الحرام کے سلسلہ میں ہر قسم کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی اس کے علاوہ جن علما کی ضلع میں داخلہ پرپابندی عائد ہوچکی ہے وہ ضلع کی حدود میں داخل ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جلوس اور مجالس کے دوران کسی مسلک کے خلاف نعرے بازی کی اجازت نہ ہوگی۔محرم کے دوران جلوس ہائے کے موقع پر ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک کاعملہ بھی تعینات کیاجائے گا۔ڈی پی او جھنگ نے کہا ہے کہ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہذا عوام کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے اور کسی قسم کی غلط افواہ پر کان دھرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں