جھنگ(چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز نیوز ) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ نے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ کیا. انہوں نے تھانہ ہذا کے تمام امور سے متعلق افسران و ملازمان سے پوچھ گچھ کی، حوالات کا ملاحظہ کیا، حوالات میں بند ملزمان سے مسائل کے بارے تفصیلا دریافت کیا. فرنٹ ڈیسک کے امور کا جائزہ لیا اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کو ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دی.ڈی پی او نے تھانہ ہذا کے افسران و ملازمان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں. ڈی پی او جھنگ نے ناکہ بندی پوائنٹس بھی چیک کئےاور مناسب ہدایات دیں.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں