اٹھارہ ہزاری (نمائندہ جھنگ تیز)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کی شدید کمی، مریض ذلیل خوار ہونے لگے،ایمرجنسی آپریشن کی سہولت نہ ہونے کے باعث 6سالہ بچہ تڑپتا رہا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں ایمرجنسی آپریشن کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث مریض ذلیل خوار ہونے لگے گذشتہ روز نواحی علاقے نیکو کارہ کے رہائشی 6سالہ رضوان کو ٹانگ فریکچر ہونے کے باعث 35کلومیٹر دور ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری لایا گیامگر اسپتال انتظامیہ نے ایمر جنسی آپریشن کی سہولت نہ ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ریفر کردیا عوامی و سماجی حلقوں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتال آنے والے مریض علاج کی میعاری سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں سہولیات کی شدید کمی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں