اسلام آباد (جھنگ تیز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ واقعے کا ذمہ دار سیاسی مخالفین کو قرار دینا بے شرمی اور ڈھٹائی ہے۔
سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے ساتھ واقعہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں پیش آیا اس لئے انھیں چاہئے کہ مجرم اپنی صفوں میں تلاش کریں۔ ناخوشگوار واقعہ قابل مذمت ہے مگر اس کے محرکات کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔عثمان ڈار نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سے داغدار چہرے کو مزید بد نما کرنا تحریک انصاف کا کلچر نہیں ہے اور چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں کی جس طرح کی تربیت کی ہے اس پر فخر ہے۔
ضرور پڑھیں:چودھری صاحب!آپ پاکستان کیوں آئے ہیں، آپ تو بیوی ، بچوں ،دولت ۔۔۔۔۔۔دہری شہریت کیس میں چیف جسٹس نے چودھری سرور کو ایسی بات کہہ دی کہ ان کے ہوش اڑادیئے
عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انکے سیاسی اعمال کا نتیجہ ہے، انھیں چاہئے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں اور کرپشن پر سیالکوٹ کے عوام سے معافی مانگیں ورنہ وہ عوام کے غیض و غضب سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ عوام2018 کے انتخابات میں حکمرانوں کے احتساب کے لئے بالکل تیار ہیں۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں