سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا خواب پڑھا لکھا پنجاب، گورنمنٹ سکولز میں یونیفارم اور کتب مفت ایسا ہی ہے جیسا اونٹ کے منہ میں زیرہ ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا خواب پڑھا لکھا پنجاب کی عملی شکل تحصیل سرائے عالمگیر کے گورنمنٹ سکولز کے طلبہ و طلبات کو مفت کتابیں خانہ پوری کے لئے سکولوں سے مہیا جبکہ آدھا نصاب بازار سے خریدنا ہوتا ہے۔ یونیفارم جو بلاتفریق ہونا چاہیے وہ بھی مخصوص طالب علموں کو نصیب ہوتا ہے کیونکہ شاید مفت یونیفارم کے لئے تحریری طور پر ’’ غریب یا یتیم ‘‘ ہونا لازمی ہے۔ سکولز میں داخلہ تو مفت ہے مگر والدین کو ’’100 روپے ‘‘ کا ٹیکہ سکول فنڈز کے نام پر لگایا جاتا ہے۔
والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکرٹری ایجوکیشن سمیت اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ تعلیم پر توجہ دی جائے ۔ گورنمنٹ سکولز میں داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کو نصابی کتب اور داخلہ بلا تفریق دیا جائے ۔ ماہانہ فیس کے علاوہ کسی قسم کا فنڈوصول نہ کیا جائے۔اگر اس جانب توجہ مرکوز نہ کی گئی تو لاکھوں روپے کی کتب ردی کی نظر اور کڑوروں روپے کے فنڈز مفت میں ڈکار لئے جائیں گئے!اور پڑھا لکھا پنجاب ’’ صرف خواب ہی رہے گا ‘‘

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں