سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز)! وفاقی حکومت کے زیر انتظام محکموں اور اداروں کے ملازمین کے لئے بڑی عید سے پہلے بڑی خوشخبری آگئی، سترہ اگست کو ملازمین کو تنخواہ جبکہ ریٹائرڈ ہونے والوں کو پنشن دینے کی سمری اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ارسال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری نے سمری اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کو ارسال کر دی ہے۔سمری کے مطابق وفاقی حکومت کے محکموں اور اداروں کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دی جائیگی، عیدالاضحیٰ 22 یا 23 اگست کو بنے گی،اس کا حتمی فیصلہ چاند نظر آنے پر ہوگا۔
سمری متن کے مطابق عید سے پانچ روز قبل تنخواہ دینا ہو گی، وفاقی اداروں اور محکموں کے ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاری مکمل کی جائے،سمری کے مطابق سترہ اگست کو ملازمین کو تنخواہ فراہم کی جائیگی جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بھی پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کو بھی سترہ اگست کو پنشن دینے کی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں