اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا بنیادی مرکز صحت رشید پور کا اچانک دورہ

اٹھارہ ہزاری(نمائندہ جھنگ تیز )اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا بنیادی مرکز صحت رشید پور کا اچانک دورہ،انتظامات کا جائزہ، ہسپتال انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات یقینی بنانے کی واضح ہدایت تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ نے بنیادی مرکز صحت رشید پور کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ہسپتالوں میں عوام کو دی جانیوالی طبی سہولتوں کا بغور جائزہ لیا۔انہوں نے انتظامیہ کو سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اے سی محمد اسد چانڈیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ان کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں ،عادی اور کام چور غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمہ صحت لاہور کو سمری بھجوائی جا چکی ہے انکا کہنا تھا کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات اور انہیں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں