اٹھارہ ہزاری:گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چیلے والا میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد

اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر ) گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چیلے والا میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد ،پرچم کشائی ،پریڈ اور مختلف پروگزامز پیش کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چیلے والا میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول ہیڈ ماسٹر ملک خالد شاہین نے جشن آزادی کا کیک کاٹا انہوں نے سکول میں پودا بھی لگایا سکول کے بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی سکول کو خوبصورت طریقے سے سجایا گیا سکول ہیڈ ماسٹر ملک خالد شاہین نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14،اگست وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کویاد کرنے اور انہیں سراہنے کا دن ہے آج کے دن دوسروں میں خوشیاں بانٹ کر زندہ دل ہونے کا ثبوت دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مساوات اور بھائی چارے کے ساتھ رہ کر ملک کے استحکام کیلئے کام کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو سکے ۔اس موقع پر بچوں کی طرف سے شاندار پریڈ کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ سکول کے بچوں نے مختلف پروگرام پیش کیے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں