جھنگ(جھنگ تیزنیوز)سابق کھلاڑی نے جیت کر پھر کپتان سے ہاتھ ملا لیا۔پی پی 124 سے آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی رائے تیمور بھٹی نے آج بنی گالا میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس کے ساتھ ہی ضلع جھنگ سے مسلم لیگ ن کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے کیونکہ ضلع کی قومی اسمبلی کی تینوں سیٹیوں پر امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے تین امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔جبکہ آزاد کامیاب ہونیوالے تین امیدوار فیصل حیات جبوآنہ،رائے تیمور بھٹی اور اسلم بھروانہ پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور معاویہ اعظم بھی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں