وہاڑی(حافظ عبدالمالک ،نمائندہجھنگ تیز)ضلعی چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چودھری محمدسرورکی کوٹھی میں پانچ نقاب پوش کارسوارمسلح ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی واردات لاکھوں روپے مالیت کاسامان اورنقدی لوٹ کرفرارہوگئے،واقعات کے مطابق شہراور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شہری سراپااحتجاج بن گئے شہریوں کاکہناہے کہ گزشتہ کئی سال سے غیرفعال فالکن فورس فعال ہوتے ہی پہلے روز دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کرکے ڈاکوؤں نے ڈی پی اواورفالکن فورس کوپہلی سلامی دے دی ہے ضلعی چیئرمین انجمن تاجران معروف بزنس مین چودھری محمدسرور کی کوٹھی کے مالی منظوراحمدنے بتایاکہ وہ دیگرمزدوروں کے ہمراہ کوٹھی کے لان میں کام کررہے تھے کہ آتشیں اسلحہ سے لیس مسلح نقاب پوش کارسواروں نے انہیں یرغمال بنالیااورکوٹھی کے اندرلے گئے جہاں پرانہوں نے چودھری حسیب سرورسمیت گھرکے دیگرافرادکوبھی یرغمال بناکرایک کمرہ میں بندکردیا،اورکوٹھی کے دوسرے کمروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،موبائل فون،لائسنسی ریوالوراورنقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔شہریوں کاکہناہے کہ آئے روزموبائل فون،موٹرسائیکل چھننے،سٹریٹ کرائم،گھروں اوردکانوں پرڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کاشکار ہوچکے ہیں شہریوں نے الزام لگایاہے کہ جب سے ڈی پی اواحمدناصرعزیزوہاڑی میں تعینات ہوئے ہیں سٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔شہریوں نے آئی جی پنجاب اورآرپی اوملتان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے#
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں