پتو کی:تاجروں کے حقوق کے تحفظ او رانکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا:صدرانجمن تاجران رانا ممتاز عکی

پتو کی(جھنگ تیز)
تاجروں کے حقوق کے تحفظ او رانکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے مقامی شادی ہال میں انجمن تاجران اڈا قصور روڈ پتوکی کے نومنتخب عہدیداروں کی طر ف سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر میرے دست بازو ہیں تاجروں کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ تاجروں سے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے تاجر برادری نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ان کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کرونگا۔اور انکے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری انجمن تاجران کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر تاجروں اور مرکزی انجمن تاجران کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بناد یں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے خلاف انتقامی کاروائیاں برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کسی بھی تاجر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گاتقریب سے انجمن تاجران اڈا قصور روڈ پتوکی کے نومنتخب صدر رانا محمد الیاس ، پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں