اٹھارہ ہزاری:انصاف نہ ملنے کے خلاف متاثرین اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج

اٹھارہ ہزاری،پولیس کی مبینہ جانبداری اور انصاف نہ ملنے کے خلاف متاثرین اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کررہے ہیں 

اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر) تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں سولہ سالہ خانہ بدوش لڑکی سے زیادتی کےمقدمہ کی تفتیش میں مبینہ جانبداری برتنے پر اہل علاقہ کا سخت احتجاج حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے علاقہ موضع پیروانہ شمالی کے قبرستان میں 35سال سےجھونپڑی لگا کر رہنے والے خانہ بدوش خاندان کی سولہ سالہ لڑکی سے پانچ اگست کو علاقے کے دو بااثر افراد نے مبینہ زیادتی کی ملزمان چار روز سے پولیس کی حراست میں ہیں مگر ابھی تک مقدمہ کی تفتیش مبینہ طور آگے نہیں چل سکی 
متاثرہ لڑکی کے خاندان نے اہل علاقہ کے ہمراہ پولیس کے مبینہ جانبدارانہ رویہ کے خلاف سخت احتجاج کیا انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے کے باوجود ابھی تک سیمپل لیبارٹری بھجوائے اور نہ ہی ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی ہے ملزمان کو پروٹوکول دیکر جان بوجھ کر کیس خراب کیا جا رہا ہے پولیس نے ہمیں تفتیش سے بے خبر رکھا ہوا ہے مظاہرین نے پولیس کے اعلی حکام اور حکومت سے معاملے کا فوری سخت نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا درایں اثناء اس بارے میں مقدمہ کے تفتیشی افسر طارق شاہ نے پہلے مؤقف دیا کہ سیمپل مدعی کی سستی کی بنا پر لیبارٹری نہیں گئے پھر کہا وہ جمع ہو چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا ملزمان کی گرفتاری مدعی پارٹی سے گفتگو و شنید کروانے کے بعد ڈالی جائے گی تفتیش میں کوئی جانبداری نہ ہو رہی ہے.
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں