![]() |
| رائے اسد بھٹی(کونسلر |
اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر )رائے تیمور بھٹی حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے حلقہ پی پی 124 میں تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار یوسی 87ماچھیوال کے جنرل کونسلر رائے منیر اسد بھٹی نے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی رائے تیموربھٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 124کی عوام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے رائے تیمور بھٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ،عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اسکی قدر کریں گے اس موقع پر رائے طاہر بھٹی ،رائے عثمان عزیز بھٹی،رائے لقمان،رضوان بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ۔
![]() |
| ایم پی اے رائے تیمور بھٹی |




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں