سیالکوٹ:حضور اکرم ؐسے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے،ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن

Image result for ‫ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ‬‎
سیالکوٹ( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضور اکرم ؐسے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے،اسلام دین امن ہے،مسلمان پر امن قوم ہے، توہین آمیز خاکوں جیسے مذموم عمل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں اس سے قبل کہ مسلمانوں کے صبر و تحمل کا پیمانہ لبریز ہو جائے دنیا کے مؤثر ممالک کو عالمی امن برقرار رکھنے کیلئے کردار اداکرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ، نائب صدر چوہدری امتیاز قدیر، جوائنٹ سیکرٹری شیراز اسلم چوہدری کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ کی حکومت کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان قابل مذمت ہے جس کے خلاف امت مسلمہ کی اٹھنے والی آوازیں اس وقت تک بلند رہیں گی جب تک یہ اعلان واپس نہیں لیا جاتا۔ عالم کفر مسلمانوں کو مشتعل کرنے اور انکے جذبہ محبت وعشق متاثر کرنے کے لئے ایسے اعلان کر رہاہے ہم دنیا پرواضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگریہ اعلان واپس نہ لیا گیا تومسلمانوں کی شدید مزاحمت کاسامنا عالمی سازشی قوتوں کو کرنا پڑے گا۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں