وہاڑی(حافظ عبدالمالک ،نمائندہجھنگ تیز)پنجاب فوڈ اتھارٹی وہاڑی کی ناقص کارکردگی شہراورگردونواح میں مضرصحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری جبکہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لینے لگا،شہری ناقص غیرمعیاری اور مضر صحت اشیاء کھانے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، جن میں پیٹ ، اسہال، مروڑ ، ہیپا ٹائٹس ، بی ، سی جیسی موذی امراض شامل ہیں شہریوں شوکت علی،امانت علی، لیاقت احمد،بشیراحمد،صوفی اقبال ودیگرنے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام اور کمشنر ملتان سے فوڈاتھارٹی وہاڑی کی مبینہ غفلت کانوٹس لیتے ہوئے کاروائی کامطالبہ کیاہے شہریوں کاکہناہے کہ محکمہ فوڈاتھارٹی کے ملازمین شہراورگردونواح میں فرضی کاروائیاں ڈالتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے خوف و ہراس کی فضاء قائم کررکھی ہے لیکن انسانیت کے دشمن ملاوٹ مافیااورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں سے مبینہ طورپرماہانہ منتھلیاں وصول کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے#
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں