وہاڑی کے مین مرکزی بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

وہاڑی(حافظ عبدالمالک ،نمائندہجھنگ تیز)ٹی ایم اے عملہ کی مبینہ چشم پوشی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے اندرون شہر کے مین مرکزی بارونق بازاروں میں ناجائز تجاوزات مافیا نے پیدل چلنے کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھ اور سرکاری سڑک پر قبضہ کرکے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے شہریوں کو پیدل چلنے میں دشواری کمشنر ملتان سے ناجائزتجاوزات ختم کرانے کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق اندرون شہرجن میں حقہ بازار ، ریل بازار، جناح روڈ، کارخانہ بازار، کلب روڈ ، مسجد باغوالی چوک ، گول چوک ،چوڑی بازار ، جنرل بس سٹینڈ میں ناجائز تجا وزات مافیانے اپنی دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ اور سرکاری سڑک پربھی اپنی اپنی دکانیں سجا رکھی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا پیدل چلنا ناممکن ہوگیا ہے جبکہ مبینہ طورپر ٹی ایم اے کاعملہ جس کے ذمہ شہراور گردونواح سے ناجائز تجاوزات خاتمہ کرناہے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے ناجائزتجاوزات مافیا سے مبینہ طورپر ماہانہ منتھلی وصول کرکے خاموشی اختیار کررکھی ہے#

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں