سیالکوٹ:سٹی پبلک ہائی سکول کا نتیجہ100فیصد رہا۔

سیالکوٹ( بیورورپورٹ) سال 2018میں گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ میٹرک کے امتحانات میں سٹی پبلک ہائی سکول کا نتیجہ100فیصد رہا۔ سکول کے پرنسپل مقبول احمد نے صحافیوں کو بتایاکہ گرلز سیکشن کی ہونہار طالبہ خدیجہ مجید نے کل1100نمبروں میں سے1081نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پانچویں جبکہ ضلع سیالکوٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکول کے دیگر طلبا و طالبات صالحہ فاطمہ1061، مومنہ ماہم1060، احمد ندیم1036، عمر حنیف1031 اور محمد عرفان1028 نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال سکول کے کل386طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے60نے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔ انہوں نے سکول کے شاندار نتائج کو اساتذہ اور طالبعلموں کی انتھک محنت قرار دیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں