11 اگست کو اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری،15 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری

اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز سے): الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 11 اگست کو اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری۔ 12 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اور 15 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری ہوگی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن 7 اگست کو کامیاب اراکین کو نوٹیفیکیشن جاری کرے گا 9 اگست تک آزاد امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا 

9 اگست تک آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میی شمولیت کاوقت دیا جائے گا اور 10 اگست کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اور 11 اگست کو اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے 12 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اورحلف برداری ہوگی 13 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گی اور 15 اگست کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا اور اسی روز حلف برداری کی تقریب ہوگی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں