معاویہ اعظم سے جہانگیر ترین اور شہباز شریف کا رابطہ ، شہباز شریف نے اپنا نمائندہ جھنگ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا

جھنگ (جھنگ تیز نیوز) سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے صاحبزادے اور موجودہ  اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا معاویہ اعظم نے جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو انہیں وزارت دے گی۔


معاویہ اعظم نے پی پی 126 جھنگ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے 65 ہزار 252 ووٹ حاصل کیے جبکہ حلقے میں دوسرے نمبر پر آنے والا امیدوار بھی آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑ رہا تھا جس نے 32 ہزار 774 ووٹ حاصل کیے ہیں پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اسی لیے دونوں جانب سے آزاد امیدواروں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معاویہ اعظم سے جہانگیر ترین اور شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ معاویہ اعظم نے نہ کسی کو انکار کیا اور نہ ہی کسی کو شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو وزارت دے گا اس کی طرف جائیں گے جو ملنا چاہتا ہے جھنگ آئے۔ معاویہ اعظم کے مطالبے کے بعد شہباز شریف نے اپنا نمائندہ جھنگ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں