اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر ) فریڈہالو آرگنائزیشن کے تعاون سے آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد،دیہاتی خواتین کا مفت آئی چیک اپ کیا گیا،آنکھوں کی بیماری سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب اور فریڈ ہالو آرگنائزیشن کے تعاون سے بنیادی مرکز صحت بلوماڑی میں آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آیئومسٹرسٹ ڈاکٹر صوبیہ خان نے 62 دیہاتی خواتین کا مفت چیک اپ کیا ڈاکٹر صوبیہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دیہاتوں میں کم آگاہی کے باعث خواتین احتیاط نہیں برتتی جس کی وجہ سے زراعت کے شعبہ سے وابستہ زیادہ تر خواتین کو الرجی، سفید موتیا ،آشوب چشم سمیت دیگر مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر آنکھوں کی نعمت سے محروم ہونا پڑتا ہے انکا کہنا تھا کہ فصلوں میں موجود زہریلے مواد اور ماحولیاتی آلودگی بھی آنکھوں کی بینائی متاثر کرتے ہیں آنکھیں اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں ان کی حفاظت کرنی چاہیئے کیمپ میں ٹیم لیڈر محمد جاوید،او ٹی نیئر عباس و دیگر بھی موجود تھے ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:فریڈہالو آرگنائزیشن کے تعاون سے آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں