اٹھارہ ہزاری:ہیپاٹائٹس ڈے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نکالی جانے والی واک ناکام

اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر ) ہیپاٹائٹس ڈے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کوئی سیمینار منعقد نہ کیا جاسکا،اعلی حکام کو ماموں بنانے کے لیے نکالی جانے والی واک بھی ناکام،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ،پروگرام فوکل پرسن کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے ضلع کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر کی ہدایت پر سیمینارز اور آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا مگر ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے کوئی آگاہی سیمینار منعقد نہ کیا جاسکا البتہ انتظامیہ کو سب اچھا کی رپورٹ جمع کروانے کی خاطر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں چند ملازمین کے علاوہ کسی نے شرکت نہ کی جس سے ہسپتال انتظامیہ اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن کی کارکردگی اور دلچسپی کھل کر سامنے آگئی ہے واضح رہے کہ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری محمد اسد چانڈیہ تھے جو سیمینار منعقد نہ ہونے کے باعث آگاہی واک میں شرکت کے بعد فوری واپس لوٹ گئے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں