ڈی پی او مظفرگڑھ کا تھانوں کا سرپرائز وزٹ


مظفرگڑھ(جھنگ تیز نیوز)تھانوں میں عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور فورس کے ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرونگا، ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد کا تھانہ میر ہزار اور تھانہ شاہجمال کا سرپرائز وزٹ
ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد نے گذشتہ روز تھانہ بیٹ میر ہزار اور تھانہ شاہ جمال کا سرپرائز وذٹ کیا، تھانوں میں سٹاف کی وردی، اسلحہ خانہ، مال سرکار، مقدمات کی تفتیش، سیکیورٹی اقدامات، واش رومز، پانی و بجلی کا انتظام، ملازمان کی رہائش، کھانا کھانے کے انتظامات اور حوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تھانے میں فورس نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے، وردی بہترین، ٹرن آوٹ اچھا ہونا چاہئیے، عوام کے مسائل فوری اور عزت و تکریم سے حل کئے جائیں، ڈی پی او نے تھانہ میرہزار ایک کنسٹیبل کی بغیر وردی موجودگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او نے تھانے میں اپنے وزٹ کے متعلق رائے بک افسران بالا میں اپنی رائے بھی تحریر کی،
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں