اٹھارہ ہزاری: ایم ایم اے کا انتخابی جلسہ ۔بنوں اور مستونگ حملے کی سخت مذمت

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)اٹھارہ ہزاری میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے ضلعی راہنماء اور جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہبازگجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان بم دھماکوں کے پیچھے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اور مقتدر قوتوں کی سازش کارفرما ہے ایم ایم اے کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے امن وامان اور انتخابی عمل کو شفاف بنانا نگرانوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مدارس میں اصلاحات کی باتیں کرنیوالوں نے ملکی اداروں کی ستر سال سے کوئی اصلاح نہیں کی ظالم وڈیرے سرمایہ دارملک پر مسلط ہیں جو پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں ہم کامیاب ہو کر ملک کی خارجہ پالیسی معیشت زراعت اور عدل و انصاف کے نظام کو ٹھیک کریں گے ۔ایم ایم اے کے ضلعی صدر مہر بہادر جھگڑ نے کہا کہ ملک پر چھوٹو اور موٹو گینگ قابض ہے عوام اب وڈیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں ووٹ کا استعمال کسی ڈر خوف کے بغیر نظام کی تبدیلی کیلئے کریں ۔امیدوار قومی اسمبلی حاجی داؤد خان نے کہا ضلع جھنگ کی پسماندگی تقسیم کے ذمہ دار روایتی سیاستدان ہیں جو آج پھر عوامی خدمت کے دورے کر کے بیوقوف بنا رہے ہیں امیدوار صوبائی اسمبلی ساجد چدھڑ نے کہا کہ 25جولائی عوام کے ازخود نوٹس کا دن ہے اگر ووٹ کے صحیح استعمال سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں جلسہ سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں