اٹھارہ ہزاری:اے سی شبیراحمدڈوگر کا دس سال سے بند سکول فعال کرنے کی ہدایت

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمدڈوگر کا دس سال سے بند سکول کا دورہ،کمروں اور بلڈنگ کا جائزہ لیا،محکمہ تعلیم کے حکام کو سکول فعال کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمدڈوگر دس سال سے بند گورنمنٹ پرائمری سکول بیروالا کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سکول کے کمروں اور بلڈنگ کا جائزہ لیا انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو سکول جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی جبکہ سکول میں موجود مشین اور دیگر سامان رکھنے والے زمیندار کو بھی طلب کرکے سکول کی بلڈنگ خالی کرنے کا حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمدڈوگر کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارات کا تقدس پامال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے مذکورہ سکول کو فعال کرکے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کسی بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں