اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)جامع مسجد سراجیہ روڈوسلطان میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام علماء کنونش منعقد ہو ا جس کی صدارت قاری محمد ریاض نے کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحیم، مولانا غلام حسین، مولانا ذکاء اللہ، مولانا محمد اقبال، مولانا قاری محمد اسلم، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن چوہدری شہباز گجر ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کو کتاب کے نشان پر مہر لگا کر علماء حق کو کامیاب کروائیں،جاگیرداروں و سرمایہ کاروں نے عوام کے دکھوں میں اضافہ کیا ہے،این اے 114میں ایم ایم اے کے امیدوار حاجی داود خان ہیں جو حلقہ کی عوام کے درد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دارروایتی سیاستدان ہیں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے متحدہ مجلس عمل کی کامیابی بہت ضروری ہے جس کیلئے آپ کو گھروں سے نکلنا ہوگا، ہم اللہ کے نظام اور دین کیلئے کوشش کر رہے ہیں ان کی کامیابی دینی قوتوں کی کامیابی ہوگی، انہوں نے کہاکہاین اے 114میں وہ بھی ووٹ مانگنے آرہے ہیں جنہوں نے قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا جہاں اس پر دنیاکا بدترین ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کیا جارہاہے ایم ایم اے اقتدار میں آکر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کرے گی، شہباز گجر نے خطاب کرتے ہوئے نگران حکومت و الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ شفاف الیکشن کیلئے بلدیاتی اداروں کو غیر فعال کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں پر کسی بھی امیدوار کی کمپین پر پابندی لگائی جائے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
جمعیت علماء اسلام روڈو سلطان کے زیر اہتمام علماء کنونش منعقد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں