احمد پور سیال(جھنگ تیز نیوز)ٹائر کھلنے سے رکشہ الٹ گیا ، 8مسافر زخمی ، پٹرولنگ پولیس دری گوندل نے مقامی ہسپتال پہنچایا ، تفصیلات کے مطابق حسو بلیل کے رہائشی افراد شریف آباد شادی سے شرکت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ مسو والی پل کے قریب رکشہ کا ٹائر کھل گیا اور رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو چیک پوسٹ دری گوندل کے شفٹ انچارج اسحاق خان نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر روڈوسلطان پہنچایا زخمیوں میں وسیم عباس ، نیر عباس ، ناظیہرین ، کرن ، میمونہ ، عاصمہ ، پروین شامل ہیں ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں