جھنگ:ضلع بھر کے حلقوں کے الیکشن نتائج جانئے


این ۔اے114
حلقہ این۔ اے 114پی ٹی آئی امیدوار صاحبزادہ محمد محبوب سلطان 106043 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جبکہ مخدوم فیصل صالح حیات 105454،علیشاہ افتخار 65440 اور مولانا آصف معاویہ9712 نےووٹ حاصل کیے۔یاد رہے صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے 2002 کے الیکشن میں بھی مخدوم فیصل صالح حیات کو شکست دی تھی اور وہ اس وقت بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کرتے ہوئے ضلع جھنگ کی تینوں سیٹیں جیت کر کلین سویپ کردیا۔اور جھنگ سے سیال۔شیخ اور مخدوم کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ۔

پی پی -124
پی پی 124 میں آزاد امیدوار رائے تیمور بھٹی 32110ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سید علی اکبر 24226،تحریک انصاف کے غلام احمد گاڈی23431،اور علیشا افتخارنے19287 ووٹ حاصل کئے
پی پی -125
پی پی 125 میں آزاد امیدوار فیصل حیات جبوآنہ50913 ووٹ لے کر کامیاب رہےجبکہ تحریک انصاف کے اعظم چیلہ38461 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پہ رہے۔جاوید اکبر شاہ 12140،اقبال بسلانہ8296اور ایم ایم اے ساجد چدھڑ نے3770 ووٹ حاصل کئے۔
این ۔اے115
جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115 (جھنگ 2) کے غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی غلام بی بی بھروانہ نے 91 ہزار 434 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ اہلسنت والجماعت کے راہنما اور آزادامیدوارمولنا محمد احمد لدھیانوی68616 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے غلام بی بی بھروانہ کے علاوہ دو مزید خواتین امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل تھیں، ان میں آزاد امیدوار سیدی صغری امام اور متحدہ مجلس عمل کی لبینہ صدیقہ شامل ہیں۔
پی پی -126
اس حلقہ سےاہلسنت والجماعت کے راہنما اور آزاد امیدوار مولانا معاویہ اعظم طارق 65252 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ شیخ شیراز اکرم32774 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر ابولحسن انصاری16504 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی پی -127
اس حلقہ سے آزاد امیدواراسلم بھروانہ 27399 ووٹ لے کر کامیب ہوئے۔جبکہ تحریک انصاف کے نواز بھروانہ26609 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این ۔اے116
حلقہ این اے 116 سے حلقہ این اے 116 میں پی ٹی ائی کے امیر سلطان 83211 ووٹ لے کر  کامیاب  ہوئے۔جبکہ  مولاناآصفمعاویہ  65683ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔امیر عباس سیال نے 51383اورصائمہ اختر بھروانہ نے  43873 ووٹ حاصل کئے۔

پی پی -128
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ غضنفرعباس قریشی49930ووٹ لے کر  جیت گئےجبکہ آزاد امیدوار مہر خالد محمود سرگانہ 46782ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔آصف معاویہ سیال نے14706 ووٹ لئے
پی پی -129
پی پی 129 شورکوٹ  میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد آصف کاٹھیا23281 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے، میاں مادھولال حسین جنجیانہ 22327 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرچوہدری خالد غنی 21834 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
پی پی -130
پی پی۔130 احمد پور سیال میں پی ٹی آئی کے رانا شہباز احمد 63347 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عون عباس 48136 ووٹ لے سکے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں