پیر سواگ شریف نے حلقہ این اے 114میں علیشا افتخار کی حمایت کا اعلان کر دیا

اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز نیوز)آستانہ عالیہ پیر سواگ شریف کے صاحبزادہ افتخار الحسن اور آستانہ عالیہ مرشد آباد کے پیر صاحبزادہ محفوظ الحسن نے حلقہ این اے 114میں امیدوار قومی اسمبلی علیشہ افتخار خان بلوچ اور ہی ہی 125میں امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اقبال بسلانہ کی حمایت کرتے ہوئے اپنے مریدین اور عقیدت مندوں کو الیکشن میں انکی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ شب چوک اٹھارہ ہزاری میں دونوں امیدواران کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاپیر محفوظ الحسن نے کہا کہ سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ جن کی بیٹی علیشہ افتخار امیدوار کو میں بڑے عرصے سے بہتر طور پر جانتا ہوں یہ صحیح عوامی لیڈر ہیں الیکشن میں انکی کامیابی عوام کیلئے بہت ضروری ہے افتخار خان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیال شریف کے بعد وہ ان حضرات کی حمایت کے تہہ دل سے شکر گزار ان حضرات کی محبت عوام کیلئے ان کی بے مثال قربانیوں اور کارکردگی کی وجہ سے بطور ایم پی اے اپنے حلقہ میں اپنی تمام سو ایکڑ زمین وقف کر کے تین کالجز بنوا چکا ہوں پسماندہ ترین علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا صحت کی سہولتیں دیں دس ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ وڈیروں کا عوام سے ظلم وستم دیکھ کر آپ کی طرح عام ووٹر کی حیثیت سے انٹرنیشنل سطح کے سیاستدان کے خلاف جدو جہد کر کے اسے شکست دی اب وہ ایک بار پھر یہاں سوئی گیس کے نام عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں یہ کام انہوں نے اب تک اپنے آبائی علاقے میں کیوں نہ کروایا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر بھی میرا چچا محمد خان نے استعفی دیا نام نہاد گدی نشیں صرف سوچتے رہے اور اب وہ اور ان کے ساتھی لوٹے بن کر اس جماعت میں شامل ہوئے ہیں جس کے قائد کی اصلیت بھی عوام جان چکے ہیں وہ کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ دیکر کونسی تبدیلی لانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسی باتیں کر رہے ہیں کہ فیملی اور بچوں میں بیٹھ کر سن بھی نہیں سکتا پیپلز پارٹی کی حکومت آنے کا کوئی امکان ہے نہ ہی ہمارے صوبے کوئی خاص اس کے امیدوار ہیں یہاں جو صاحب تیر کے نشان پر کھڑے ہیں وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر کونسے منصوبے لائیں گے افتخار بسلانہ نے کہا کہ مخالفیں کے قول و فعل میں تضاد ہے ہمارے گروپ جیسی عوام کی خدمت کوئی نہیں کر سکتا ماضی میں نمایندوں کے انتخاب غلطیاں ہوئیں ایک بار غلطی سے ہمیں بھی ووٹ دے کر دیکھیں آئیندہ وہ بغیر مانگے ہمیں ووٹ دیں گے امیدوار صوبائی اسمبلی اقبال بسلانہ نے کہا کہ قیام پاکستان سے لوگ جن مسائل کا شکار ہیں اسکی وجہ سابقہ لیڈر ہیں ایک بار عوام ہمیں کامیاب کر کے دیکھیں انہیں واضح تبدیلی نظر آئے گی انہوں نے جلسہ کے انعقاد پر میاں محمد یونس میاں عمران اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں