حلقہ این اے 114اورپی پی 129ووٹوں کی دوبارہ گنتی

اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز نیوز)حلقہ این اے 114سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم سید فیصل صالح حیات کی جانب سے ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے درخواست پر ریٹرننگ آفیسر نے دس پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کاحکم دے دیا.درخواست کا فیصلہ این اے 114کے ریٹرننگ افسر اعجاز احمد نے کیا.ریٹرننگ آفیسر نے تمام پولنگ اسٹیشن کی بجائے دس پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا.دس پولنگ اسٹیشن کی گنتی میں فرق آیا تو باقی تمام پولنگ اسٹیشنز کےووٹوں کی گنتی کی جائے گی. دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں 589ووٹوں کے فرق ہے.اس حلقہ میں 12979ووٹ مسترد ہوئے تھے. دوسری جانبشورکوٹ کے حلقہ پی پی 129تحریک انصاف کے امیدوار آصف کاٹھیا کی کامیابی کیخلاف 2 آزاد امیدواروں مادھو لعل اورخالد غنی کی طرف سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔ درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے گنتی کا عمل شروع کروا دیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں