جھنگ ( جھنگ تیز نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر نادرا آفس، علاقہ تھانہ کوتوالی میں سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کے رسپانس کو متحرک بنانے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا. جس میں پولیس تھانہ کوتوالی ،محافظ اسکوارڈ ، ایلیٹ فورس اورسول ڈیفنس نے حصہ لیا ۔ جس میں فرضی دہشت گرد نے حملہ کیاجس پربروقت کاروائی کر کےدہشت گرد کوحراست میں لیا گیا۔دہشت گردی کے خلاف موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور ان کے آپس میں رابطے کو فعال بنانا تھا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے موک ایکسر سائز میں حصہ لینے والے اداروں کے آپس میں رابطے ،ان کی صلاحیت اور جوانو ں کے حوصلے کو سراہا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں