ڈپٹی کمشنرو ڈی پی او جھنگ کی الیکشن 2018ءمیں حصہ لینے والے امیدواران سے ملاقات


جھنگ( نمائندہ جھنگ تیز نیوز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داور نے جنرل الیکشن 2018ءمیں حصہ لینے والے امیدواران سے ملاقات کی جس میں الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن کے فریم ورک کے مطابق تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پولنگ کے دوران امن و امان کے قیام اور پرامن فضا برقرار رکھنے کےلئے امیدواران سے مثالی تعاون درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کےلئے طے کردہ لائحہ عمل پر پوری طرح سے عمل درآمد کیا جائیگا ۔ پنجاب حکومت نے ہم پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اسے ہر صورت بہتر انداز میں نبھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ۔سیاسی امیدواران الیکشن کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نا سائشتہ بیان سے گریز کریں اور پرامن انتخابات کےلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داور نے کہا کہ پولنگ کے دوران سازگار ماحول بنایا جائیگا تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپناحق رائے دہی استعمال کریں۔پرامن شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں امیدواران بھرپور تعاون کریں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران معاشرے میں مذہبی روا داری، تحمل ، اخوت اور برداشت کے جذبہ کو فروغ دیں اور اس ضمن میں سب اپنا اپناکردار ادا کریں ۔جلسے جلوسوں اور ریلیوں کو مرتب کردہ پلان کے تحت سیکورٹی دی جائیگی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر چلیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں