اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مبینہ بھاری رشوت پر بوگس تقرریوں کا معاملہ،آرڈر کو قانونی حیثیت دینے کیلئے عرصہ دراز سے موجود کلاس فور کے دو غریب ملازموں کے خلاف مبینہ جعلی کارروائی کر کے انہیں دوردراز علاقے میں تبادلے کی بھینٹ چڑھا دیا گیا افسران معاملے سے آگاہ ہونے کے باجود خاموش تماشائی بن گئے کوئی ایکشن لینے کو تیار نہ ہے بوگس اور خلاف ضابطہ آرڈر پر ملازمت لینے والے مظہر حیات اور عرفان کی جوائننگ کی خاطر محکمہ کے ایک آفیسر نے دو سکولوں میں سیٹیں خالی کروانے کیلئے سربراہان پر دباؤڈالا جس پر ایلمنٹری سکول کوٹلی باقر شاہ سے صادق اور کنل شیروآنہ سے جاوید نامی معذور وغریب ملازم کے خلاف پچھلی تاریخوں میں جعلی انکوائری لگا کر انہیں مارچ کی تاریخ سے سرنڈر کر کے ڈپٹی ڈی ای او آفس اٹھارہ ہزاری بھیج دیا گیا حالانکہ ان کی سکول میں10،اپریل تک حاضریاں موجود تھیں جب انہوں نے اس پر احتجاج کیا تو افسر مذکور نے انہیں دھمکی دی کہ وہ اپنا تبادلہ کہیں اور خالی سیٹ پر کروا لیں ورنہ انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا چنانچہ گزشتہ روز ان ملازموں کو دوردراز دارا وساوا اور جھنگ کے سکولوں میں زبردستی ٹرانسفر کر دیا گیاواضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود پچھلی تاریخوں میں خلاف ضابطہ کی جانیوالی درجہ چہارم کی بھرتی میں ڈپٹی ڈی ای او اٹھارہ ہزاری نے مذکورہ ایلمنٹری سکولوں میں دو ایسی سیٹوں پر بھی تقرر نامے جاری کر دیئے جو کہ وہاں سرے سے خالی ہی نہ تھیں سکول سربراہ کی ڈیمانڈ کے بغیر سیٹیں مشتہر کی گئیں اس بارے میں ڈی ڈی ای او محمدزاہد کا کہنا تھا کہ سرنڈر ملازموں کے لکھ کر دینے پر انکی ایڈجسٹمنٹ دوسری جگہ کر دی گئی ہے معاملہ حل ہو گیا مزید کوئی تبصرہ نہیں کروں گا جبکہ سی ای او ایجوکیشن جھنگ سہیل اظہرنے بتایا کہ مذکورہ سیٹیں اشتہار میں شامل تھیں یا نہیں یہ کنفرم کرنے کے بعد وہ اس پر کوئی کارروائی کریں گے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
محکمہ تعلیم تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مبینہ بھاری رشوت پر بوگس تقرریوں کا معاملہ،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں