اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)عالمی یوم صحافت کے موقع پر اٹھارہ ہزاری پولیس کامقامی صحافیوں سے ’’مذاق‘‘مبینہ کیک کھلانے کے بہانے تھانہ بلایا،ایک گھنٹہ تک کسی نے بات نہ پوچھی،صحافیوں کا شدید احتجاج معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ،گزشتہ روز تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے اچانک ایک گھنٹے کے نوٹس پر مقامی صحافیوں سے سہہ چار بجے ملاقات کا ٹائم مقرر کیا شیخ محمد حبیب کی قیادت میں بارہ صحافی اپنی دیگر مصروفیات ترک کر کے وقت مقررہ پر تھانہ پہنچے تو ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے باوجود کسی نے ان سے کوئی بات پوچھی نہ ہی میٹنگ کا مقصد بتایااطلاع دہندہ تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ میں موجود ہی نہ تھے ایس ایچ او چوہدری نوید پہلوان نے فون پر رابطہ کرنے پر بتایا کہ’’آج عالمی یوم صحافت کے موقع پر ڈی پی او صاحب نے صحافیوں کو کیک کھلانے کا حکم دیا ہے شعیب نامی شخص نے ہمارے ساتھ ساڑھے پانچ بجے کا ٹائم بنایا ہے لہٰذا تمام صحافی وہاں پہنچیں‘‘جس پر صحافیوں نے اسے اپنی توہین قرار دیتے ہوئے وہاں جانے سے انکار کر دیامقامی صحافیوں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
عالمی یوم صحافت کے موقع پر اٹھارہ ہزاری پولیس کی جانب سےمقامی صحافیوں کی توہین۔صحافیوں میں غصہ کی لہر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں