موضع اسلام والا احمدپورسیال میں تعمیر ہونے والی سڑک میں غیر معیاری میٹیریل کا استعمال دھڑلے سے جاری

 احمد پور سیال(نمائندہ جھنگ تیز نیوز)تفصیلات کے مطابقموضع اسلام والا یونین میر محمد میں اڈا پل گاگن سے آبادی بوہڑوالہ کی طرف بننے والی سڑک پر غیر معیاری میٹیریل استعمال ہونے لگا ۔
لاکھوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑک میں استعمال ہونے والے میٹریل کا کوئی معیار نہیں۔ ٹھیکہ دار کی طرف سے سڑک پر پتھری خاکہ کی بجائے ریت کااستعمال دھڑلے سے جاری ہے ۔
محکمہ ہائی وے و دیگر متعلقہ  حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔عوامی،سماجی و سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈپٹی کمشنر جھنگ ودیگر متعلقہ حکام سےصورتحال  نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں