اٹھارہ ہزاری۔نواحی علاقہ واصو اڈا کے قریب نشئی کی نعش برآمد،موت مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگانے سے واقع ہوئی۔

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقہ واصو اڈا کے قریب نشئی کی نعش برآمد،موت مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگانے سے واقع ہوئی۔تفصیل کے مطابق
اٹھارہ ہزاری کے علاقہ اڈہ واصو پر لنک روڈ کے کنارے گندم کی فصل کے قریب 26سالہ نشئی کی نعش برآمد ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملنے والے نشئی کی موت نشہ آورانجکشن لگانے سے واقع ہوئی،موقع سے انجکشن وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والا 26سالہ عمردراز بلوچ تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے موضع کوٹلی باقر شاہ کا رہائشی تھا۔ تھانہ 18ہزاری پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں