لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسودکے والد سے ملاقات کی،انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ” میر ی دلی تعزیت نقیب اللہ محسود
کے والدین کیلئے ہے،کوئی الفاظ ان کے اس نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتے ہیں ، اس کیس کو منصفانہ طور پر آگے بڑھایا جانا چاہیئے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہوں،میر ی دعا ہے کہ اللہ انہیں اس غم پر قابو پانے کیلئے انتہائی برداشت سے نوازے “ ۔ یاد رہے کہ نقیب اللہ محسود کو دو ساتھیوں سمیت سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے کے بعد انہیں تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد بتایا تھا تاہم بعد ازاں ان کے اس جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں