عطائیت کے خلاف کاروائیوں کی آڑ میں ڈی ڈی ایچ او ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرنے لگا

اٹھارہ ہزاری(نمائندہ جھنگ تیز نیوز)عطائیت کے خلاف کاروائیوں کی آڑ میں ڈی ڈی ایچ او ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرنے لگا عطائیوں کو کھلی چھوٹ ،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطائیوں کے خلاف کاروائی کے احکامات کے بعد ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف کاروائی شروع ہوئی لیکن وہ صرف کاغذات تک ہی محدود ہیں محکمہ ہیلتھ کے افسران نے عطائیوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ چھاپوں سے پہلے ان کو باقاعدہ اطلاع مہیا کی جاتی ہے تاکہ وہ محفوظ رہیں ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اظہر خان نے اپنی پرفارمنس دکھانے نے کیلئے عطائیوں کو پکڑنے کی بجائے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرکے رپورٹ بھجوانا شروع کر رکھا ہے ، گزشتہ روز ڈاکٹر موصوف نے بی ایچ یو ہسپتال اوچ گل امام کے انچارج ڈاکٹر سید اسد اللہ کے کلینک پر چھاپہ مارااور اسے اس وہاں پر ڈاکٹر کے ساتھ پارٹ ٹائم کام کرنے والے ڈسپنسر توقیر کے نام لکھ کر کلنک سیل کر دیا ،اسی روز اوچگل امام روڈ پر موجود ایک عطائی کو کسی قسم کی کوئی سند نہ ہونے کے باوجود اسے اپنی سرپرستی کی نوید سناتے ہوئے کام رکھنے رکھنے کاکہا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی فرضی کاروائیاں محکمہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں