اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)تحصیل انتظامیہ کی سر پرستی ، رمضان آرڈنینس کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ، پولیس ، تحصیلدار ، اے سی آفس کی جانب سے مبینہ آشیر باد سے کھلے عام کھانے پینے ی اشیاء دستیاب ، تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزری کے علاقوں میں تحصیل انتظامیہ کی سر پرستی میں ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جہاں پر رمضان آرڈنینس کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے سر عام کھانے مہیا کیے جا رہے ہیں ، اٹھارہ ہزاری ، واصو آستانہ ، ڈال موڑ ، بھریڑی ، کوٹ شاکر ، ماڑی شاہ سخیرہ، درگاہی شاہ ، روڈوسلطان و دیگر علاقوں ہوٹل ، کھابے بغیر اجازت کھلے رکھ کر روزہ خوروں کو کھانا کھلایا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق تحصیل بھر کھلے ہوٹلوں کو پولیس افسران ،تحصیلدار آفس ، اے سی آفس میں موجود عملہ کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی اگر کوئی افسر کاروائی کر بھی دے تو کسی نہ کسی محکمہ کے اہلکار کی سفارش پر چھوڑ دیا جاتا ہے ، عوامی و سماجی حلقوں نے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:رمضان آرڈنینس کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔انتظامیہ کی سر پرستی میں ہوٹل کھلے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں