اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)بے قابو ہائی روف موٹر سائیکل سوار کو کچلتی ہوئی بجلی کے پول سے جاٹکرائی ، خاتون سمیت تین افراد زخمی ، ڈرائیورفرار ، پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ،تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی ہائی روف نواحی علاقہ روڈوسلطان میں موٹر سائیکل کا سپیئرپارٹس پہنچانے آئی ایک دکان پر سامان دینے کے بعد دوسری دکان پر جانے لگے تو ڈرائیور کنٹرول کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں گاڑی دو موٹرسائیکل سوار کو کچلتی ہوئی بجلی کے پول سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر روڈوسلطان پہنچایا گیا ،جبکہ ڈرائیور اور سیل مین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس چیک پوسٹ روڈوسلطان کے اہلکاروں نے گاڑی قبضہ میں لے لی ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں