واپڈا کی نااہلی،سندیلیانوالی میں بجلی کے تار سڑک کو چھونے لگے

سندیلیانوالی،ٹوبہ(محمد ظفرزریں سے،نمائندہ جھنگ تیز نیوز)فیسکو حکام کو متعدد بار درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی،اب اگر کوئی حادثہ رونما ہوا تواس کی ذمہ داری ایس ڈی او فیسکو پر عائد ہوگی:شہری۔تفصیلات کے مطابق سندیلیانوالی شہراور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بجلی کے تار سڑک کو چھورہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔سندیلیانوالی کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے تار کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔فیسکو حکام کو متعدد بار درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی۔اب اگر کوئی بھی حادثہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری ایس ڈی او فیسکو پر عائد ہوگی۔عرصہ دراز سے بجلی کے تار سڑک کو چھورہے ہیں اور متعلقہ محکمہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔حکام نوٹس لیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں