نواب شاہ:9سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل،14سالہ ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کر دیا،ملزم گرفتار،ملزم نے اعتراف جرم کر لیا،
تفصیلات کے مطابق پرانہ نواب شاہ میں تھانہ بے سیکشن کی حدود جمشید کالونی کے ایک مکان میں 14سالہ ملزم غلام حسین نے سگے مامو کی بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،بات کھلنے کے خوف سے ملزم غلام حسین نے معصوم بچی کا گلا دبایا اور تیز دھار چھری سے بچی کا گلا کاٹ کر رلی میں لپیٹ کر گھر کے قریب موجود بھینسوں کے باڑے میں پھینک کر فرار ہو گیا،بچی کے والدین ایک فوتگی میں تعزیت کیلئے گئے ہوئے تھے واپس پہنچے تو گھر میں بچی کو نہ پاکر تلاش شروع کی تو بھینسوں کے باڑے سے رلی میں لپٹی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کی گئی،ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد نے معصوم بچی کی لاش کی اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی،سی آئی اے انچارج مبین پرھیار اور ایس ایچ او بی سیکشن ثناء اللہ پنہور پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کی،علاقہ مکینوں سے ملنے والی ابتدائی معلومات کی روشنی میں پولیس نے قریبی عزیز14سالہ غلام حسین بھٹی جمشید کالونی کے ایک خالی مکان سے گرفتار کر لیا جس نے پولیس کی موجودگی میں میڈیا کے سامنے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے مامو کے گھر کسی کام سے گیا تھا بچی کو اکیلا پاکر میری نیت خراب ہوگئی اور مجھ پر شیطان سوار ہو گیا گھر پر مامو اور ممانی کی غیر موجودگی میں شمائلہ کو کمرے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بات کھلنے کے خوف سے گلہ دبا کر مار ڈالا،مزید تسلی کیلئے کچن سے چھری اٹھا کر گلے پر پھیر دی اور لاش کو رلی میں لپیٹ کر پڑوس میں بھینسوں کے باڑے میں پھینک دیا اور آلہ قتل چھری گجرواہ نہر میں پھینک دی اور خوف کے مارے ایک گھر میں چھپ گیا۔سی آئی اے پولیس کے انچارج مبین احمد پرھیار اور ایس ایچ او ثناء اللہ پنہور نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کی اور ملزم کی تلاش کیلئے ابتدائی معلومات کی روشنی میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے،چھاپہ مار کاروائی کے دوران اور خفیہ اطلاع پر جمشید کالونی کے ایک گھر سے ملزم کو خون آلود کپڑوں کے ساتھ گرفتا رکیا اور ملزم کے اقرارجرم پر پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کرایا،پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم غلام حسین بھٹی کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائیگی جبکہ معصوم بچی کے غم زدہ والدین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم گندم چوری کرنے ہمارے گھر آیا تھا،ہماری بچی کو اکیلا پاکر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،ہماری بچی کودرندگی کا نشانہ بنا کر بہیمانہ قتل کرنے والے ملزم غلام حسین سے کوئی ہمدردری نہیں،ہوس کے پجاری ملزم کو سخت سے سخت سزا دیتے ہوئے سزائے موت دی جائے تاکہ پھر کسی حو اکی بیٹی کو کوئی درندہ ہوس کا نشانہ نہ بنا سکے اور ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
Home
تازہ ترین
کرائم
نواب شاہ
نواب شاہ:نوسالہ بچی زیادتی کے بعد قتل.. 14سالہ ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا.ملزم گرفتار.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں