اٹھارہ ہزاری:بااثر افراد نے جواں سالہ لڑکی اغوا کر لی۔چیف جسٹس نوٹس لیں۔متاثرہ خاتون کا مطالبہ

ٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک ،نمائندہ جھنگ تیز) اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے موضع ملکانہ کی رہائشی شہزاداں مائی کے مطابق اس کی بارہ سالہ بیٹی مدرسے میں پڑھتی تھی جسے احمد عرف محمود ، سعیدہ فرید اور فخر شریف وغیرہ نے اغوا کر لیا ۔بچی کی بازیابی کے لئے جب تھانہ اٹھارہ ہزاری  پہنچی تو ایس ایچ او نے  درخواست وصول کرنے کے بعد  ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،مقامی وڈیرہ مہر سرفراز کے اثر ورسوخ پر ملزمان کو پولیس نے چھوڑ دیا۔ بااثر ملزمان کو علاقہ سے بھی غائب کروا دیا۔پولیس نے ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں کیے ، جس کی وجہ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی کا حاصل ہونا ہے۔متاثرہ خاتون نےچیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف فوری نوٹس لے کر بچی کو بازیاب کروانے اور بااثر ملزمان کے خلاف کاروئی کا مطالبہ کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں