سندیلیانوالی میں رمضان سے قبل ہی مہنگائی کاسونامی

سندیلیانوالی(محمد ظفرزریں سے،نمائندہ جھنگ تیز نیوز)زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ماہ رمضان المبارک سے قبل گرانفروشوں کی جانب سے مہنگائی کا خود ساختہ طوفان برپا کئے جانے پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کرکے ان پر عمل در آمد کرایا جائے اور گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔سستے رمضان بازار لگانے کے بجائے ہر سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت و انتظامیہ عملی اقدامات کرے،ماہ رمضان شریف سے قبل مہنگائی کا مصنوعی سونامی حکومت اور انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار سندیلیانوالی کے شہریوں نے 146146روزنامہ پاکستان145145سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا مگر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والا مہنگائی کا طوفان عید تک جاری رہتا ہے مگر ناجائز منافع خوروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ داروں اور گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے اور انہیں حوالات میں بند کیا جائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں