پنجا ب اسمبلی میں ارکان گتھم گتھا ، سخت جملوں کا تبادلہ

لاہور(جھنگ تیز نیوز)پنجاب اسمبلی کی پانچ سالہ مدت کا آخری اجلاس جھگڑے کی نذر ہو گیا۔ارکان اسمبلی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ایوان مچھلی منڈی بن گیا اور ارکان اسمبلی میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں نواز شریف کے بیان کو اپوزیشن کی جانب سے حرف تنقید بنانے پر حکمران جماعت غصہ میں آ گئی ، اس پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،جس سے ایوان مچھلی منڈی بن کر رہ گیا۔ دریں اثنا سپیکر پنجاب اسمبلی صرف یہ کہتے سنے گئے کہ آپ کیا کر رہے ہیں ؟ہو کیا گیا ہے؟ آپ سب اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔سپیکر صاحب با ر بار ہاتھ کے اشارے سے صرف یہی کہتے رہے لیکن کسی نے ان کی بات پر کان نہ دھرے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں