اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ظلم ونا انصافی

اٹھار ہزاری ( سٹاف رپورٹر)اٹھارہ ہزاری اور اسکے نواحی علاقوں کوٹ آرائیاں،درگاہی شاہ،روڈو سلطان،واصو،ڈال موڑ وغیرہ میں اینٹیں تیار کرنیوالے مزدوروں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی انتہا کر دی گئی بھٹہ خشت مالکان سخت گرمی و دھوپ میں مشقت کروانے کے بعد مزدوروں کو معاوضہ پورا نہیں دیتے احتجاج پر دھمکیاں دیتے ہیں کوئی پرسان حال نہ ہے مزدروی کا 160کم از کم سرکاری معاوضہ ہزار روپے فی ہزار مقرر ہے مگر اس حساب سے کہیں بھی مزدوری نہ دی جارہی ہے بھٹہ مالکان فی ہزار ساڑھے سات سو روپے دے رہے ہیں معاوضہ پورا دینے کا تقاضا کرنیوالوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں احتجاج اور شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوتی ان بھٹوں پر رات کو بچوں سے جبری مشقت بھی لی جا رہی ہے مزدوروں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور کمشنر فیصل آباد سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں